لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں آج چوتھے مرحلہ کی پولنگ کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے درمیان لکھنؤ کے ایک اینگلو انڈین اسکول 'کرائسٹ چرچ کالج' نے ان طلبا کو اضافی نمبر دینے کا اعلان کیا ہے جو اپنے والدین کو ووٹنگ کے لئے اسکول تک لے کر آئیں گے۔ پرنسپل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جن طلبا کے والدین یوپی کے انتخابات میں ووٹ ڈال کر حصہ لیں گے انہیں 10 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔
Published: undefined
کرائسٹ چرچ کالج، لکھنؤ کے پرنسپل راکیش کمار نے کہا، "ہم ان طلبا کو 10 نمبر دیں گے جن کے والدین 23 فروری (اور اس کے بعد) ووٹ ڈال کر ووٹنگ میں سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ اس کے ذریعے ہمارا مقصد صد فیصد پولنگ کرانا ہے۔ اس سے کمزور طلبا کو امتحان پاس کرنے میں بھی مدد ملے گی۔"
یہ اسکیم پولنگ فیصد کو زیادہ زیادہ سے زیادہ بڑھا کر صد فیصد لانے کے مقصد سے چلائی گئی ہے۔ پرنسپل نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی اسکیم سے کمزور طلبا کو اپنی کلاسز میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
خیال رے کہ پولنگ کے دن متعدد اسکولوں کا استعمال پولنگ مرکز کے طور پر کیا جاتا ہے۔ کرائسٹ چرچ کالج لکھنؤ ایسا ہی ایک مرکز ہے۔ یوپی اسمبلی الیکشن 2022 کے لیے ووٹنگ سات مرحلوں میں ہوگی۔
پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 10 فروری 2022 کو، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 14 فروری 2022 کو اور تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ 20 فروری 2022 کو ہوئی تھی۔ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ آج 23 فروری کو کی جا رہی ہے۔ پانچویں مرحلہ کے تحت 27 فروری کو، چھٹے مرحلہ کے تحت 3 مارچ کو اور آخری اور ساتویں مرحلہ کے تحٹ 3 مارچ 2022 کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined