ہندوستان میں بڑھتے کورونا کیسز کے درمیان تعلیمی اداروں میں کئی طرح کی سختیاں کی گئی ہیں اور احتیاطی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس درمیان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر طارق منصور سمیت 18 افراد کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز پازیٹو برآمد ہوا۔ بعد ازاں مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے اے ایم یو نے ہاسٹل میں رہنے والے طلبا کو فوراً ہاسٹل خالی کرنے کا فرمان سنا دیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر چلے جائیں یا پھر کسی محفوظ مقام کو اپنا ٹھکانہ بنائیں۔
Published: undefined
دراصل اے ایم یو میں گزشتہ سال سے کلاسز آن لائن ہی چل رہی ہیں اور سبھی طلبا کو ان کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ لیکن کچھ طلبا ایسے ہیں جو یا تو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں یا دیگر کسی کورس کی وجہ سے ہاسٹل میں رہ رہے ہیں۔ ان کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ہاسٹل خالی کر محفوظ مقامات کے لیے رخت سفر باندھیں۔
Published: undefined
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی پی آر او عمر پیرزادہ نے بتایا کہ اے ایم یو وائس چانسلر طارق منصور کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور اپنی سرکاری رہائش سے آن لائن کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے درخواست کی ہے کہ جو بھی لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں وہ ضروری احتیاط برتیں اور سرکار کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ طلبا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جو اے ایم یو میں کسی طرح سے اپنے کام کے لیے آئے ہوئے ہیں اور ہاسٹلوں میں رہ رہے ہیں، وہ واپس اپنے گھروں یا محفوظ جگہ پر لوٹ جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز