قومی خبریں

کوٹہ سے لاپتہ کوچنگ طالب علم اور طالبہ بازیاب

گھر میں بھائی- بہن کے آپس میں لڑنےکے بعد ان کی والدہ نے انہیں ڈانٹ دیا تھا۔ شاید اسی وجہ سے وہ دونوں ناراض ہو کر چلے گئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان کے کوچنگ سٹی کے نام سے مشہور کوٹہ سے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کوچنگ کے ایک طالب علم اور طالبہ کی بازیابی کے بعد پولیس نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: undefined

پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) ڈاکٹر امرتا دوہن نے اتوار کو بتایا کہ کوٹہ کے کنہاڑی تھانہ علاقے میں ایک پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ اچانک گھر سے کہیں چلی گئی۔ گھر میں بھائی- بہن کے آپس میں لڑنےکے بعد ان کی والدہ نے انہیں ڈانٹ دیا تھا۔ شاید اسی وجہ سے وہ دونوں ناراض ہو کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فوری طور پر متحرک ہوگئی اور پورے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی اور اس کے ریلوے اسٹیشن اور وہاں سے ممبئی جانے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے بعد پولیس نے تمام کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے دونوں بھائی بہن کو ممبئی کے اندھیری سے بازیاب کرایا۔

Published: undefined

ایک اور واقعہ میں اتر پردیش کے ضلع شاہجاپور کے رہنے والے دھرم پال سنگھ راجپوت نے 2 جولائی کو کنہاڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کا بیٹا بھرت جو ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہتا ہے، بغیر کچھ کہے گھر سے چلا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو اس کے بنگلور جانے کی اطلاع ملی۔ اس پر پولیس نے اسے بنگلورسے بازیاب کرایا۔ دراصل اسے کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔دونوں بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined