پیپر لیک کو روکنے کے لئے سی بی ایس ای نے جو نئی حکمت عملی لاگو کی تھی وہ پوری طرح ناکام رہی۔ اس حکمت عملی کا پہلا دن اسکول انتظامیہ ،طلباء اور والدین کے لئے پریشانی بھرا رہا ۔ اطلاعات کے مطابق کئی اسکولوں میں پیپر ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے والدین بچوں کے سینٹر کے باہر انتظار کرتے نظر آئے۔ کئی اسکولوں میں بچے اور بھی تاخیر سے باہر نکل پائے ۔ سی بی ایس ای کا آج بارہویں جماعت کا ہندی ، گجراتی اور کشمیری زبان کا پیپر تھا جبکہ دسویں جماعت کا فرینچ، سنسکرت اور اردو کا پیپر تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: سی بی ایس ای کی نئی حکمت عملی سے اسکول انتظامیہ کی نیند اڑی
لیک سے بچنے کے لئے سی بی ایس ای نے جو طریقہ اپنا یا تھا یا یوں کہیں کہ جو حکمت عملی طے کی گئی تھی اس نے اسکول انتظامیہ کو پریشانی میں ڈال دیا ہے ۔ نئے سرکولر کے مطابق بورڈ سے کوئی پیپر نہیں آیا بلکہ صبح کو سی بی ایس ای کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا تھا لیکن کافی دیر تک پیپر ڈاؤں لوڈ نہ ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ کو ٹیم کے ساتھ سی بی ایس ای دفتر جانا پڑا۔ وہاں میٹنگ ہوئی اور میٹنگ کے بعد طے ہوا کہ پیپر یہں سے دیا جائے اور پھر تقریبا 10.30پیپر دئے گئے اور سینٹر پہنچتے پہنچتے جگہ جگہ جام کہ وجہ سے 11بج گئے اور پیپر زیادہ تر اسکولوں میں 11.30بجے کے بعد شروع ہوا اور ختم ہونے تک زیادہ تر سینٹر پر تین بجے کے بعد ہی پورا ہوا۔ اب سینٹر پر پیپر ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جائے گا بلکہ سی بی ایس ای سے ہی آئے گا۔
Published: 02 Apr 2018, 3:08 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Apr 2018, 3:08 PM IST