بنگلورو: کالج طلباء کے ایک گروپ نے گلے میں ڈگریاں لٹکائے راہگیروں کو پکوڑے بیچے۔ روزگار کی نئی تخلیق سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر برہم طلباء نے مودی کی ریلی کے قریب یہ اقدام کیا، تاہم پولس نے انہیں وہاں سے دور ہٹا دیا ۔
یہ واقعہ وزیراعظم کی ریلی سے چند گھنٹے قبل پیش آیا۔ طلبہ مہکری سرکل پر جمع ہوئے جو مودی کے جلسہ عام کے مقام پیالیس گراؤنڈ سے قریب واقع ہے۔
وزیراعظم نے حال ہی میں پکوڑا بیچنے کوروزگار کی تخلیق کو جوڑا تھا جس پر بطور احتجاج طلباء نے اپنے گلوں میں ڈگری لٹکائے ہوئے راہگیروں کو پکوڑے بیچ کر منفرد انداز کا احتجاج کیا۔
Published: 05 Feb 2018, 7:42 AM IST
وزیراعظم کے حال ہی میں ایک نیوز چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں جب گزشتہ 4 برسوں کے دوران مناسب روزگار کی عدم فراہمی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’’ایک شخص اس ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو کے باہر پکوڑے بیچ کر روزانہ 200 روپئے کماتا ہے تو کیا اسے بھی بیروزگار سمجھا جائے گا!‘‘
طلبہ نے ’مودی پکوڑا‘، ’امیت شاہ پکوڑا‘ کے علاوہ کرناٹک بی جے پی کے صدر یدی یورپا کے نام پر ’یدی پکوڑا‘ بھی بیچا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پکوڑے مودی کی ریلی میں شرکت کے لئے جانے والے کارکنوں کو بھی دیئے گئے تاہم بعد میں پولس نے ان کے گلوں سے ڈگریاں نکالیں اور انہیں تحویل میں لے لیا۔
Published: 05 Feb 2018, 7:42 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Feb 2018, 7:42 AM IST
تصویر: پریس ریلیز