دیوبند: لاک ڈاؤن کی وجہ سے دارلعلوم دیوبند میں گزشتہ 50 دن سے پھنسے آندھراپردیش کے 110 طلبہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ ان طلبہ کی روانگی کے سلسلہ میں آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی امجد باشاہ اور آئی اے ایس عہدیدار راجہ سری کانت نے کافی تعاون کیا جس کا جمعیۃ علماء نے شکریہ ادا کیا۔
Published: 17 May 2020, 2:40 PM IST
حسین احمد مظاہری کنونیر جمیعت علماء وجے واڑہ آندھراپردیش نے کہا کہ ہر ضلع کے مقامی ذمہ داران بالخصوص اے پی کے چتور ضلع کے صدر مولانا محمد حسین، گنٹور کے مفتی عبد اللہ قاسمی وجے واڑہ سٹی کے صدر مفتی سید عبد الرحیم قاسمی اوردیگر کا اس سلسلہ میں اہم رول رہا۔ جمعیۃ علماء آندھراپردیش وتلنگانہ کے صدر حافظ پیر شبیر احمد مستقل حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر اور مولانا مصدق قاسمی نے بھی اس سلسلہ میں رہبری کی۔
Published: 17 May 2020, 2:40 PM IST
انہوں نے کہا کہ دیوبند اترپردیش میں جمیعۃ کے ذمہ دار حافظ ذہین کی مقامی اعتبار سے مسلسل جد وجہد رہی۔ اے پی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے طلبہ جو دیوبند میں پھنسے ہوئے تھے وہ بھی اپنے آبائی مقام کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد نے کہا کہ یہ طلبہ لاک ڈاون کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند میں ہی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ بذریعہ بس دارالعلوم سے نکل چکے ہیں۔
Published: 17 May 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2020, 2:40 PM IST
تصویر @revanth_anumula