قومی خبریں

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات: وجے کمار

وجے کمار کا کہنا تھا کہ سری نگر اور دیگر ضلع صدر مقامات میں تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات پر امن طریقے سے منعقد کی جاسکیں‘۔

انسپکٹر جنرل وجے کمار، تصویر یو این آئی
انسپکٹر جنرل وجے کمار، تصویر یو این آئی 

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن اور احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے سری نگر اور وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی ڈرلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے منعقدہ فل ڈرس ریہرسل پریڈ کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ ایک ہفتے سے سری نگر میں ڈرون سے نگہداشت کی جا رہی ہے اور وادی کے باقی ضلع صدر مقامات پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی ڈرلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے‘۔

Published: undefined

وجے کمار کا کہنا تھا کہ سری نگر اور دیگر ضلع صدر مقامات میں تمام حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات پر امن طریقے سے منعقد کی جاسکیں‘۔ دریں اثنا سری نگر کے ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو فل ڈرس ریہرسل کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولی نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined