قومی خبریں

سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے پر دہلی کے 6 مزدوروں کا زور دار استقبال

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی ایما پر کانگریس کے ایک وفد نے شری رام کالونی کے 6 مزدوروں کا پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا اور جیک کی شکل میں امدادی رقم پیش کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

 

نئی دہلی: اترا کھنڈ کے اتر کاشی میں زیر تعمیر سلکیار ٹنل میں اچانک پھنسے تقریبا 41 مزدوروں کو 17 دنوں کی کڑی محنت کے بعد مزدوروں کو حفاظت کے ساتھ نکال لیا گیا۔ مزدوروں کے نکالے جانے سے ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔

ان 41 مزدوروں میں سے 6 مزدور شمال مشرقی دہلی کا علاقہ کراول نگر کے شر ی رام کالونی کے ہیں ، جن کے نام منا قرشی، وکیل حسن، محمد ارشاد انصاری، نسیم ملک، فیروز قریشی اور محمد راشد انصاری ہے۔ ٹنل میں سے واپسی کے بعد ان مزدوروں کا زبردست استقبال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اسی ضمن میں دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی ایما پر بہادر مزدوروں کی حوصلہ افزائی کرنے دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کا ایک وفد شری رام کالونی کھجوری خاص پہنچا ۔ وفد میں دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ ، سابق ایم ایل اے، بھیشم شرما، بابر پور ضلع صدر چودھری زبیر احمد، ضلع صدر آدیش بھردواج ، ہری کشن جندل، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، سیلم پور اسمبلی حلقہ کے یوتھ کانگریس صدر جرار احمد ، شری رام کالونی کے صدر شہزاد ، چودھری ذوالفقار کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔

Published: undefined

وفد نے مزدوروں کا پھولوں کی مالا پہنا کر زور دار استقبال کیا ۔ تاہم ڈاکٹر نریندر ناتھ نے اپنی سماجی تنظیم کے ذریعہ مزدوروں کو چیک دے کر مالی مدد بھی کی ۔ مزدوروں کے جذبوں کی ستائش کرتے ہوئے اروندر سنگھ لولی نے کہاکہ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی جان بچانے کے بعد انہوں نے یہ کہہ کر اجرت لینے سے انکار کر دیا کہ وہ بھی مزدور ہیں۔

وفد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کانگریس موجودہ دہلی حکومت اور مرکزی حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ تمام مزدوروں کو حوصلہ افزائی کی شکل میں مناسب رقم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ مزدور آسانی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

Published: undefined

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ مزدور طبقہ بڑا محنت کش ہوتا ہے اور روزانہ کی دہاڑی پر کام کرتا ہے لیکن جو محنتانہ انہیں ملنا چاہئے وہ نہیں ملتا ۔ سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بچانے کیلئے کافی مشقت کی گئی لیکن ناکام ہوئے ، اور پھر ریٹ مائنر طریقہ اختیار کیا گیا جو کار آمد ثابت ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ اس کامیابی کے ہیرو منا قریشی ہیں جنہوں نے 41 مزدوروں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہلی کانگریس کی جانب سے ان مزدوروں کی چھوٹی سی مدد دہلی کانگریس کی طرف سے کی گئی ہے جس کو مزدوروں نے احترام کے ساتھ قبول کیا۔

Published: undefined

ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی روایت رہی ہے کہ وہ ہمیشہ اچھے برے وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور آج 6 مزدوروں سے ملاقات کر ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ انسان حوصلہ افزائی کا قائل ہوتا ہے اور اچھے کاموں پر تعریف اور شباشی دینی چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined