شمال مشرقی ہند کی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں بھلے ہی کانگریس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، لیکن 5 ریاستوں کی 6 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ کانگریس نے ضمنی انتخابات میں جہاں 3 اسمبلی سیٹ پر جیت حاصل کی ہے، وہیں بی جے پی کو محض ایک سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کی قصبہ پیٹھ اور چنچواڑ، مغربی بنگال کی ساگردگھی، جھارکھنڈ کی رام گڑھ، تمل ناڈو کی ایسٹ ایروڈ، اروناچل پردیش کی لملا اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ دنوں ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔ ان 6 سیٹوں میں سے 3 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے اور ایک (لملا) پر بی جے پی کو کامیابی ملی ہے، وہ بھی اس لیے کیونکہ بی جے پی کے علاوہ کسی بھی پارٹی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا جس سے بلامقابلہ جیت حاصل ہوئی۔ ویسے ایک سیٹ پر ابھی ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے جہاں بی جے پی امیدوار آگے ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے پونے واقع قصبہ پیٹھ اسمبلی سیٹ پر 27 سالوں سے بی جے پی کا قبضہ تھا، اور ریاست میں برسراقتدار ہونے کے باوجود ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کو ناکامی حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس امیدوار دھانگیکر نے اس سیٹ پر جیت حاصل کر ایک بڑا پیغام برسراقتدار طبقہ کو دیا ہے۔ قصبہ پیٹھ سیٹ پر ضمنی انتخاب کرانے کی ضرورت اس لیے پڑی کیونکہ بی جے پی رکن اسمبلی مکتا جے تلک کا انتقال ہو گیا تھا۔
Published: undefined
تمل ناڈو کی ایسٹ ایروڈ اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار ای وی کے ایس ایلنگوون نے اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار کے ایس تھیناراسرو کو بڑے فرق سے شکست دی۔ اس سیٹ پر ایلنگوون کے بیٹے اور کانگریس رکن اسمبلی ای تھرومہان ایورا کے انتقال کے سبب ضمنی انتخاب کرانا پڑا۔ ایلنگوون نے جیت کا اعلان کیے جانے سے پہلے دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انتخاب میں زبردست سبقت کے لیے ڈی ایم کے کی بہترین حکمرانی ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب میں ڈی ایم کے وزرا کا تعاون قابل تعریف تھا۔
Published: undefined
اس درمیان مغربی بنگال کی ساگردگھی اسمبلی سیٹ پر جیت درج کر کانگریس نے مغربی بنگال میں اپنا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ یہاں کانگریس کے بائرن بسواس نے ٹی ایم سی امیدوار دیباشیش بنرجی اور بی جے پی امیدوار دلیپ ساہا کو سخت مقابلے میں ہرایا۔ ساگردگھی میں ضمنی انتخاب ٹی ایم سی رکن اسمبلی سبرت ساہا کے انتقال کے سبب کرایا گیا ہے۔ ساگردگھی سے کانگریس امیدوار کی جیت اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ بنگال میں کانگریس دو سال بعد کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہو پائی ہے۔ 2021 اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو ریاست میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔
Published: undefined
جھارکھنڈ کی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا نتیجہ بھی برآمد ہو چکا ہے۔ یہاں آجسو کی سنیتا چودھری نے زبردست جیت درج کی ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے پمپری اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہاں بی جے پی امیدوار اشونی جگتاپ این سی پی امیدوار وٹھل نانا کیٹ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے باغی امیدوار راہل کلاٹے سے آگے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز