سری نگر: وادی کشمیر میں 'یوم شہداء' کے موقع پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر ہفتہ کے روز جہاں جموں سے امرناتھ یاترا معطل رہی وہیں وادی میں ٹرین سروس بھی بند رہی۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST
بتادیں کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں 13 جولائی کو 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لیے مزار شہداء چلو اور کشمیر بند کی کال دی تھی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہڑتال کے پیش نظر ہفتہ کے روز جموں کے یاتری نواس بیس کیمپ سے کسی بھی یاترا (جھتے) کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم بال تل اور پہلگام میں پہلے ہی پہنچے یاتریوں کو گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام بنا بر احتیاط اٹھایا گیا۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST
ان کا کہنا تھا 'یوم شہداء کے پیش نظر یاتری نواس بیس کیمپ جموں سے آج (ہفتہ کے روز) یاتریوں کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم بال تل اور پہلگام بیس کیمپوں سے یاتریوں کی گھپا کی طرف روانگی معمول کے مطابق جاری ہے'۔ قبل ازیں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے پیش نظر جموں سے امرناتھ یاترا معطل رکھی گئی تھی۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST
دریں اثنا ہڑتال کے پیش نظر ہفتہ کے روز وادی میں ٹرین سروس بھی معطل رہی۔ ایک ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ پولس کی طرف سے جمعہ کی شام کو موصول ہوئی ایک ایڈوائزری کے پیش نظر ہفتہ کے روز وادی میں ریل سروس بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام مسافروں، ریلوے عملے اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو سنٹرل جیل سری نگر کے باہر ڈوگرہ پولس کی فائرنگ میں 22 کشمیری مارے گئے تھے اور تب سے مسلسل جموں وکشمیر میں 13 جولائی کو سرکاری سطح پر بحیثیت 'یوم شہداء' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 13 جولائی کشمیر کی گزشتہ 87 برسوں کی تاریخ کا واحد ایسا دن ہے جس کو سبھی مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مناتی آئی ہیں۔ جموں وکشمیر میں اس دن سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jul 2019, 5:10 PM IST