جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم کے بعد خاتون کی موت کے معاملے میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے وادی میں بند اور مظاہروں کا دور جاری ہے۔ دوسری طرف مسلسل دوسرے دن بھی سلامتی کے پیش نظر ریل خدمات ملتوی رہیں۔
شوپیاں کے بٹہ مارن وانپورہ گاؤں میں تصادم کے دوران دو ملی ٹینٹوں کی موت واقع ہوئی تھی علاوہ ازیں ایک خاتون بھی گولی لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھی۔
خاتون کی ہلاکت اور کچھ روز قبل کپواڑہ میں ڈرائیور کی موت کی مخالفت میں سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے مل کر مظاہرہ اور بند کی اپیل کی ہے۔ سلامتی دستوں کا دعوی ہے کہ دونوں کی موت سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے تصادم کے دوران ہوئی۔ انتظامیہ نے ڈرائیور کی موت کی تفیش کا حکم جاری کردیا ہے۔
ریلوے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے پولس کی صلاح پر وادی میں ریل خدمات سلامتی کے پیش نظر ملتوی کردی ہیں۔ بڈگام-سری نگر، جموں علاقہ میں بانیال کے لئے بھی تمام ریل خدمات ملتوی رہیں گی۔ اسی طرح سری نگر-بڈگام اور بارہ مولہ میں کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔‘‘
Published: 20 Dec 2017, 10:47 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Dec 2017, 10:47 AM IST