جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے مریضوں کے سبب پھر کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلے سے خطرناک ہو گیا ہے، ایسے میں سبھی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میں سبھی سے پھر اپیل کرتا ہوں کہ ماسک لگانے، ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹینسنگ قائم رکھنے کے پروٹوکال پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ تھوڑی سی لاپرواہی بھی کسی کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا کی اس دوسری لہر میں آنے والے زیادہ تر مریض بغیر علامت والے ہیں۔ پہلے مریض میں علامت نظر آتی تھی جس سے ان کی شناخت کرکے کوارنٹائن کرنا آسان تھا۔ بغیر علامت والے مریضوں کی شناخت بغیر ٹیسٹ کے مشکل ہے۔ ایسے مریض کو از خود متاثر ہونے کا بھی اندازہ نہیں ہوتا ہے۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بغیر علامت والے مریض، معلومات کی کمی میں بغیر پروٹوکال پر عمل درآمد کے گھومتے رہتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں میں تیزی سے وائرس پھیلتا ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو کووڈ پروٹوکال پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے لیکن عوام کووڈ پروٹوکال پرعمل درآمد میں لاپرواہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 16 فروری کو ایک دن میں کورونا کے محض 60 نئے کیسز آئے تھے لیکن جمعرات یکم اپریل کو 1350 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 23 فروری کو مجموعی طور پر ففعال کیسز 1195 رہ گئے تھے لیکن یکم اپریل کو یہ تعداد بڑھ کر 9563 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined