قومی خبریں

تہواروں کے دوران ٹرین میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی خیر نہیں، چیکنگ ہوگی سخت

نارتھ سنٹرل ریلوے زون کے ٹکٹ انسپکٹرز نے کہا کہ وہ مخصوص قسم کے مسافروں پر توجہ دینا چاہتے ہیں کیونکہ بغیر ٹکٹ مسافروں سے درست ٹکٹ والے مسافروں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تہواروں کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور جب 3 اکتوبر سے نوراتری کا تہوار شروع ہوگا تو ملک میں ٹریفک بھی بڑھ جائے گا۔ دسہرہ، دیوالی، چھٹھ جیسے تہواروں کے دوران ٹرینوں میں مسافروں کی بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ ایسے میں وزارت ریلوے نے تہواروں کے دوران ٹکٹ کے بغیر مسافروں پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی ٹکٹ چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق حکام نے یہ جانکاری دی ہے کہ عام مسافروں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کیونکہ یہ سب سے زیادہ قوانین توڑنے والوں میں پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

ریلوے کی یہ خصوصی مہم یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر اور 25 اکتوبر سے 10 نومبر کے درمیان شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے 1989 کے ریلوے ایکٹ کی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پولیس اہلکار بھی ان کا نشانہ ہوں گے۔ اس کے لیے وزارت ریلوے نے 20 ستمبر کو 17 زونز کے جنرل منیجرز کو خط لکھے ہیں۔ اس میں بغیر ٹکٹ اور غیر مجاز مسافروں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے کیونکہ تہواروں کے دوران بھیڑ ہوتی ہے اور اس وقت عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی بغیر ٹکٹ سفر کرتے پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

نارتھ سنٹرل ریلوے زون کے ٹکٹ انسپکٹرز نے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مسافروں پر بھی توجہ دینا چاہتے ہیں کیونکہ اس طرح کے بغیر ٹکٹ کے مسافروں کی وجہ سے درست ٹکٹ والے مسافروں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

Published: undefined

ریلوے نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں 361.045 لاکھ مسافر بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس سے مجموعی طور پر 2231.74 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ریلوے نے یہ معلومات چندر شیکھر گوڑ کی آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined