کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے منگل کے روز اسمبلی میں اعلیٰ پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی پولیس کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کی واضح ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انھیں سماج میں امن اور مشترکہ وجود بنائے رکھنے کے لیے زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے دہرایا کہ سماج میں امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جانی چاہیے۔ پولیس کو ڈرگس کے خطرات کو بھی روکنا چاہیے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پولیس سے بنگلورو میں ٹریفک کے مسائل کا حل تلاش کرنے اور ریاست میں سائبر کرائم پر لگام لگانے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے امید کے ساتھ تبدیلی کے لیے نئی حکومت کا انتخاب کیا ہے اور افسران کو لوگوں کے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کابینہ وزیر کے جے جارج، کے ایچ منیپا، بی زیڈ ضمیر احمد خان، ایم بی پاٹل اور ستیش جارکیہولی بھی موجود تھے۔
Published: undefined
میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سدارمیا نے سینئر افسران سے پولیس تھانوں کا دورہ کرنے اور وہاں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ شکایت کرنے آتے ہیں، انھیں ملزم نہیں تصور کیا جانا چاہیے اور پولیس افسران کو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسائل کا فوری حل تلاش کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست میں غنڈہ گردی، غلط سرگرمیوں اور ڈرگس مافیا کو برداشت نہیں کرے گی۔ اگر انھیں فروغ دیا جاتا ہے تو افسران کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متنبہ کیا کہ ہم اچھے ملازمین کی تعریف کریں گے اور فرائض کی انجام دہی میں لاپروائی ہوگی تو ہم بغیر کسی جھجک کے کارروائی شروع کر دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined