مرکزی حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں ہیملیز و آرچیز جیسے مشہور برانڈس سمیت اہم خوردہ اسٹورس سے 18600 کھلونے ضبط کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی ہندوستان کے مختلف ہوائی اڈوں اور مالس میں موجود اسٹورس میں بی آئی ایس معیاری نشان کی کمی اور نقلی لائسنس کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔ صارفین تحفظ ریگولیٹری سی سی پی اے نے کھلونوں کے معیار کا خیال رکھنے کے حکم کی خلاف ورزی کے لیے تین اہم ای-کامرس کمپنیوں امیزون، فلپکارٹ اور سنیپ ڈیل کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔
Published: undefined
یکم جنوری 2021 سے حکومت نے کھلونوں کے قومی پیمانہ قائم کرنے والے ادارہ بی ایس آئی کی طرف سے طے کردہ سیکورٹی معیار کے مطابق ہونا لازمی قرار دیا ہے۔ بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل پرمود کمار تیواری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہمیں کھلونوں کی فروخت کے گھریلو مینوفیکچررس سے شکایتیں ملی ہیں کہ بی آئی ایس کے بغیر ہی کھلونے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ ایک ماہ میں 44 مقامات پر چھاپہ ماری کی اور اہم خوردہ دکانوں سے 18600 کھلونے ضبط کیے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ضبط کیے گئے کھلونے مقامی طور پر مینوفیکچر اور درآمد دونوں طرح کے تھے۔ پرمود کمار کا کہنا ہے کہ کچھ کھلونوں پر لازمی بی آئی ایس نشان نہیں تھا، کچھ پر نقلی بی آئی ایس لائسنس نمبر تھا اور کچھ کھلونے دوسرے ممالک میں تیار ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ماری ملک بھر کے اہم ہوائی اڈوں اور مالس میں واقع ہیملیز، آرچیز، ڈبلیو ایچ اسمتھ، کڈس زون اور کوکوکارٹ سمیت اہم خوردہ اسٹورس پر ہوئی ہے۔ بی آئی ایس کے مطابق نئی دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 اور 2 کے ساتھ ساتھ کولکاتا، رانچی، نوئیڈا اور ایس اے ایس نگر (پنجاب) میں ہیملیز کے اسٹور سے کافی کھلونے ضبط کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
غازی آباد کے پیسفک مال میں آرچیز اسٹور، حیدر آباد اور دہلی ہوائی اڈے پر ڈبلیو ایچ اسمتھ اسٹور، ممبئی اور گجرات ہوائی اڈے پر کوکوکارٹ اسٹور اور چنئی ہوائی اڈے پر ٹیارا ٹائز زون سے بھی کھلونے ضبط کیے گئے ہیں۔ احمد آباد واقع راج ٹائے ورلڈ سے زیادہ سے زیادہ 9000 کھلونے ضبط کیے گئے۔ اس کے بعد مدورئی واقع گفٹز سے 3080 کھلونے اور بنگلورو واقع رائل مارٹ اور چنئی واقع کڈس زون سے 2000 کھلونے ضبط کیے گئے۔
Published: undefined
پرمود کمار کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس نے مرحلہ وار طریقے سے ملک بھر میں کھلونوں کی دکانوں کی نگرانی کا منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے مرحلہ میں ایئرپورٹ اور مال میں واقع بڑے رٹیلرس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعد کے مراحل میں چھوٹے خوردہ فروخت کنندگان اور مینوفیکچررس کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بی آئی ایس ایکٹ کے اصولوں کے مطابق معیاری پیمانہ کی خلاف ورزی کے لیے خوردہ کھلونا بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت شروعاتی جرمانہ ایک لاکھ روپے سے لے کر زیادہ سے زیادہ مدت کی جیل تک ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined