قومی خبریں

چولہے کی چنگاری نے 40 گھروں کو خاک کر دیا، 24 مویشی بھی ہلاک، پورے گاؤں میں غذا کی قلت

اتر پردیش کے ایک گاؤں میں چولہے کی ایک چنگاری نے خوفناک شکل اختیار کر لی، پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس نے 40 گھروں کو اپنی زد میں لے لیا اور نصف گاؤں جل کر تباہ ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں آتشزدگی واقعہ نے ایک دو نہیں، بلکہ کم و بیش 40 گھروں کو جلا کر خاک کر دیا۔ واقعہ جمعرات کی دیر شب کا ہے جب ایک معمولی سی چنگاری نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک آگ کی شکل اختیار کر لی۔ اس کی زد میں نصف گاؤں آ گیا اور اب صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کو غذا کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اس علاقہ میں موجود سبھی غذا آگ کی نذر ہو گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی خبر ملنے کے بعد ریونیو محکمہ سمیت دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر پیشگی آئینی کارروائی شروع کی۔ اس آتشزدگی واقعہ میں اپنا سب کچھ گنوا چکے لوگ غمزدہ ہیں اور مستقبل کو لے کر فکرمند بھی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ تڑیاواں تھانہ حلقہ کے پھکہا گاؤں میں دیر شب زبردست آندھی کے دوران ایک کی آگ بھڑک گئی۔ اس سے اٹھی چنگاری نے گھر میں آگ لگا دی، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے نصف گاؤں جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 40 گھر اس آگ کی نذر ہو گئے اور تقریباً 24 مویشیوں کی بھی جل کر موت ہو گئی۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کی خبر فائر بریگیڈ کو فوری طور پر دی گئی، لیکن راستہ میں درخت گر جانے کے سبب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع تک نہیں پہنچ سکیں۔ مقامی لوگوں نے پمپ سیٹ کی مدد سے پانی چلا کر آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس حادثہ کے کافی دیر بعد ریونیو محکمہ کے ملازمین پہنچے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ انھیں مقامی لوگوں کی سخت ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر کارروائی کی گئی ہوتی تو اتنا نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined