قومی خبریں

’اب بس کرو، میں تھک چکی ہوں!‘ سیما حیدر کا میڈیا کے سامنے آنے سے انکار

سیما کی صحت میں بہتری ہے لیکن اب وہ خود میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی اور بارہا کہہ رہی ہے کہ ’اب بس کرو، تھک چکی ہوں!‘۔ دریں اثنا، پولیس نے سیما کا فرضی آدھار بنانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>سیما حیدر اور سچن مینا</p></div>

سیما حیدر اور سچن مینا

 

نئی دہلی: پاکستانی خاتون سیما حیدر اور سچن تین دن سے پولیس کی نگرانی میں مختلف خفیہ مقامات پر رہ رہے ہیں۔ اس دوران وہ کسی سے نہیں ملے۔ سیما کے بچے اس کے گھر پر رشتہ داروں کی دیکھ بھال میں ہیں۔ سیما اور سچن کے ٹوٹے ہوئے موبائل کے ڈیٹا کے علاوہ سیما کا واٹس ایپ اور دیگر چیٹس کا ڈیٹا بھی ریکور کئے جانے کے بعد میں پولیس اور تفتیشی ایجنسیوں تک پہنچ جائے گا۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں واٹس ایپ چیٹ، ویڈیوز، سیما کی تصاویر، پاکستانی رابطے اور دیگر دستاویزات ہو سکتی ہیں۔ ایک فون سچن سے بھی برآمد ہوا ہے اور وہ بھی ٹوٹا ہے۔ اس کی رپورٹ بھی حاصل کی جائے گی۔ ابتدائی انکوائری میں پاکستان کی سیما کی جانب سے دیے گئے نمبر یا تو غلط تھے یا دستیاب نہیں تھے۔ اس کے بعد تحقیقاتی اداروں کو سرحد پر پاکستانی جاسوسوں پر شک ہونے لگا تھا۔ پولیس پاکستانی سفارتخانے کی رپورٹ کا بھی انتظار کر رہی ہے۔ اگر پاکستانی حکومت سیما کو اپنی شہری مانتی ہے تو مزید کارروائی کے بعد اسے سفارت خانے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ کئی ایجنسیوں کی جانچ کی وجہ سے سیما سچن کو پولیس کی حفاظت میں رہنا پڑے گا۔

Published: undefined

خاندان اور قریبی دوستوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ کسی سے بھی کسی بھی وقت پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ سچن کے گھر پر پولیس فورس تعینات ہے۔ ان کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لیے ہر روز ان کی رہائش کی جگہ تبدیل کی جاتی ہے۔ تاہم یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وہیں، کہا جا رہا ہے کہ سیما کی صحت میں بہتری آ رہی ہے تاہم اب سیما خود میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتیں۔ سیما بار بار کہہ رہی ہے اب بس کرو، میں تھک چکی ہوں!

Published: undefined

دریں اثنا، پولیس نے سیما کا فرضی آدھار بنانے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 جولائی کو دادری پولیس انٹیلی جنس اسٹیشن کی اطلاع پر دادری-بادل پور بائی پاس کی طرف جانے والے فلائی اوور کے قریب سے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے نام پون کمار (34) اور پوشپندر کمار (24) ہیں، دونوں بلند شہر کے رہنے والے ہیں۔ ملزمان سے 15 فرضی آدھار کارڈ، 3 لیپ ٹاپ، 3 پرنٹرز، 2 کی بورڈ، 2 ماؤس، 2 چھوٹے اور بڑے فنگر پرنٹ ڈیوائسز، ایک کنیکٹر اور 2 لیپ ٹاپ چارجر برآمد ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined