قومی خبریں

اگر اصل باشندہ بننا ہے تو ایک سے زائد شادیاں اور دو سے زائد بچے پیدا کرنا چھوڑ دیں بنگالی مسلمان! بسوا سرما

آسام میں مسلمانوں کی آبادی ریاست کی کل آبادی کا 34 فیصد ہے۔ اس میں بنگالی بولنے والے اور آسامی بولنے والے مسلمانوں کی آبادی شامل ہے

<div class="paragraphs"><p>آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما /  تصویر: آئی اے این ایس

 

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بنگالی بولنے والے مہاجر بنگلہ دیشی مسلمانوں کے لیے ریاست کا اصل باشندہ بننے کے لیے کچھ شرائط پیش کی ہیں۔ انہوں نے ہفتہ (23 مارچ) کو بنگالی بولنے والے مسلمانوں سے کہا ہے کہ اگر وہ ریاست کے اصل باشندہ کے طور پر خود کی شناخت چاہتے ہیں تو انہیں دو سے زائد بچے پیدا کرنے اور ایک زائد شادیاں کرنا چھوڑنی ہوں گی نیز اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا ہوگا!

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے بعد آسام میں مسلمانوں کی دوسری سب سے زیادہ آبادی ہے۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق ریاست کی کل آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 34 فیصد ہے۔ مگر آسام کی مسلم آبادی دو مختلف گروہوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک گروپ بنگالی بولنے والے اور بنگلہ دیشی نژاد مہاجر مسلمانوں کا ہے جبکہ دوسرا گروپ آسامی بولنے والے مقامی مسلمانوں کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بنگالی بولنے والی مسلم آبادی بنگلہ دیش ہوتے ہوئے آسام آئی ہے۔

Published: undefined

بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو تسلیم کرنے کے بارے میں وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے کہا انہیں دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے اور ایک سے زائد شادی کرنے سے رکنا ہوگا کیونکہ یہ آسامی ثقافت نہیں ہے۔ اگر وہ ریاست کا اصل باشندہ بننا چاہتے ہیں تو وہ اپنی نابالغ بیٹوں کی شادی نہیں کر سکتے۔ وزیر اعلیٰ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بنگالی بولنے والے مسلمان ’ستر‘ (ویشنو مٹھ) کی زمین پر قبضہ کرتے ہیں تو وہ مقامی ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

سی ایم سرما نے مزید کہا کہ اگر آپ مقامی کہلانا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو مدرسوں میں بھیجنے کے بجائے انہیں پڑھا لکھا کر ڈاکٹر اور انجینئر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں (مسلمانوں کو) اپنی بیٹیوں کو بھی اسکول بھیجنا شروع کرنا چاہئے اور انہیں اپنے والد کی جائیداد میں حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان (مسلمانوں) کے اور ریاست کے اصل باشندوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ اگر وہ ان طور طریقوں کو ترک کر دیں اور آسامی لوگوں کی ثقافت کو اپنا لیں تو وہ بھی مقامی بن سکتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل2022 میں آسام کی کابینہ نے ریاست کے تقریباً 40 لاکھ آسامی زبان کے مسلمانوں کو 'دیسی آسامی مسلمان' کے طور پر تسلیم کیا۔ ان میں وہ مسلمان بھی شامل تھے جن کی بنگلہ دیش سے ہجرت کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔ اس طرح وہ اصل باشندے سمجھے جاتے تھے لیکن اس کی وجہ سے ریاست کا مسلم معاشرہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ دوسرا حصہ بنگالی بولنے والے مسلمانوں کا تھا، جن کا ریاست کی کل مسلم آبادی میں 63 فیصد حصہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined