قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے مہاسمند میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ، 3 کوچوں کے شیشے ٹوٹے، 5 ملزمان گرفتار

چھتیس گڑھ کے مہاسمند میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا، جس میں باغ بہارا ریلوے اسٹیشن کے 3 کوچوں کے شیشے ٹوٹ گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے مہاسمند میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا، جس میں باغ بہارا ریلوے اسٹیشن کے 3 کوچوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہ واقعہ 16 ستمبر کو ہونے والے ٹرائل رن کے دوران پیش آیا، جب وندے بھارت ٹرین صبح 7:10 بجے مہاسمند سے روانہ ہوئی۔

Published: undefined

ریلوے پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شیو کمار بھگیل، دیویندر کمار، جیتو پانڈے، سونوانی اور ارجن یادو کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ باغ بہارا کے رہائشی ہیں۔ آر پی ایف پولیس نے ان کے خلاف ریلوے ایکٹ 1989 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور انہیں آج ہی ریلوے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

آر پی ایف کے افسر پر وین سنگھ نے بتایا، ’’یہ پتھراؤ ایسے وقت میں ہوا جب وندے بھارت ٹرین کا ٹرائل رن چل رہا تھا۔ ہمارے پاس حفاظتی ٹیم موجود تھی جس نے فوری طور پر اطلاع دی اور 5 ملزمان کو پکڑ لیا۔‘‘ افسر نے مزید کہا، ’’شیو کمار بھگیل کا بھائی مقامی کونسلر ہے اور ریلوے ایکٹ کی دفعہ 153 کے تحت اس کیس میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ پتھراؤ میں 3 کوچوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی مختلف شہروں میں اسی طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ حال ہی میں، لکھنؤ سے پٹنہ جانے والی وندے بھارت ایکسپریس پر بھی پتھراؤ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ٹرین کے ایک کوچ کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اسی طرح جولائی میں گورکھپور سے لکھنؤ جانے والی وندے بھارت ایکسپریس پر بھی پتھراؤ کیا گیا، جس میں کئی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے تھے۔

پہلے بھی گجرات، بنگال، بہار، آندھرا پردیش، کرناٹک، اور تمل نادو سمیت مختلف ریاستوں میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کے واقعات پیش آ چکے ہیں اور متعدد مشتبہ ملزمان گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح یوپی میں بھی اسی نوعیت کا تازہ واقعہ سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined