قومی خبریں

نئی دہلی سے بہار کے گیا جا رہی مہابودھی ایکسپریس پر پتھراؤ، کئی مسافر زخمی

رپورٹ کے مطابق مہابودھی ایکسپریس پر الہ آباد میں سماج دشمن عناصر کے ذریعہ 50 سے 60 پتھر پھینکے گئے۔ آر پی ایف ٹیم نے سرچ آپریشن چلا کر 3 مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر/ آئی اے این ایس

 

پٹنہ: مہابودھی ایکسپریس پر دیر شام گئے پتھراؤ کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹرین نئی دہلی سے بہار کے گیا جا رہی تھی اور جب یہ الہ آباد (پریاگ راج) سے روانہ ہو گئی تو اس پر یمنا برج سے پہلے کچھ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ شروع کر دیا، جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق الہ آباد میں مہابودھی ایکسپریس پر تقریباً 50 سے 60 پتھر پھینکے گئے جس سے کئی مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ایس-3 کوچ میں کھڑکی کے اندر بھی کئی پتھر چلے گئے، جس سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کوچ کے اندر چیخ و پکار کے بعد لوکو پائلٹ نے ٹرین روک دی۔ ٹرین میں موجود آر پی ایف جوان جب تک پتھر پھینکنے والوں کو پکڑ پاتے وہ موقع سے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

ٹرین پر پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی الہ آباد جنکشن سے آر پی ایف کے سب انسپکٹر سروج کثیر تعداد میں فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے لیکن اس وقت تک ٹرین روانہ ہو چکی تھی۔ آر پی ایف ٹیم نے سرچ آپریشن چلا کر 3 مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہیں ٹرین کو مرزا پور اسٹیشن پر روکا گیا۔ یہاں بیان درج کرانے کے ساتھ ہی زخمی مسافروں کا علاج کرایا گیا۔

Published: undefined

بیگوسرائے کے رہنے والے زخمی ریل مسافر سجیت کمار نے بتایا کہ وہ کھڑکی کے پاس بیٹھے تھے تبھی اچانک پتھر پھینکے جانے لگے۔ ان کے سر اور گردن میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ کئی اور مسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ اس معاملے میں نارتھ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ششی کانت ترپاٹھی نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے اس واقعہ کو سنگین مانتے ہوئے آر پی ایف کو سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined