ممبئی: مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بیجاپور علاقے میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ یہ یہ پتھراؤ شیوسینا کی ’شیو سمواد یاترا‘ کے دوران کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے اور امباداس دانوے کی گاڑی کے سامنے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور پھر پتھراؤ کر یا۔ غنیمت یہ رہی کہ پتھراؤ میں آدتیہ ٹھاکرے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
Published: undefined
مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف امباداس دانوے نے الزام عائد کیا کہ آدتیہ ٹھاکرے کی کار پر حملہ شیو سینا سے علیحدہ ہونے والے شندے دھڑے کے کارکنان نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتھر بازی کے واقعہ کے پیچھے اورنگ آباد کے مقامی ایم ایل اے کا ہاتھ ہے۔ دانوے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیجاپور میں منعقدہ میٹنگ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آدتیہ ٹھاکرے کی حفاظت میں لاپرواہی برت رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہندو اور دلت سماج کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
امباداس دانوے نے آدتیہ ٹھاکرے کی تقریب میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کے تعلق سے مہاراشٹر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط لکھا ہے۔ دانوے نے ڈی جی پی سے اس خلاف ورزی کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو پارٹی کی 'شیو سمواد' یاترا کے ساتویں مرحلے کا آغاز کیا۔ اس یاترا کے دوران آدتیہ ٹھاکرے مراٹھواڑہ کے 3 اضلاع کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، آدتیہ ٹھاکرے دن کے وقت مُبدھیگاؤں، وڈگاؤں پنگلا، سنار اور پالسے گاؤں کا دورہ کریں گے اور پھر ناسک میں پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined