اتراکھنڈ میں ایک کانوڑ اسپیشل ٹرین میں بم کی اطلاع سے پولیس، جی آر پی اور سیکورٹی ایجنسیوں میں افرا تفری مچ گئی۔ ٹرین دہلی سے مسافروں کو لے کر ہریدوار پہنچی تھی۔ پولیس اور اینٹی بم اسکواڈ نے آناً فاناً میں مسافروں کو الرٹ کرتے ہوئے اسٹیشن میں چھان بین کی، لیکن بم کہیں نہیں ملا۔ جانچ میں سامنے آیا کہ خبر فرضی تھی۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کانوڑیوں کا آپس میں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد غازی آباد باشندہ رِنکو ورما نے کنٹرول روم میں ٹرین میں بم ہونے کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے رِنکو ورما کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
جانکاری کے مطابق اتوار کی شب تقریباً دو بجے دہلی سے چل کر کانوڑ اسپیشل ٹرین ہریدوار پہنچی تھی۔ ٹرین کے پہنچتے ہی کسی نے پولیس کنٹرول روم میں ٹرین میں بم ہونے کی اطلاع دے دی۔ اطلاع دینے والے نے بتایا کہ ٹرین میں کچھ مشتبہ لوگ ہیں جو آپس میں ٹرین میں بم لگانے کی بات کر رہے ہیں۔ اس خبر سے افرا تفری مچ گئی۔ کنٹرول روم سے سیکورٹی ایجنسیوں اور اینٹی بم اسکواڈ کو الرٹ جاری کیا گیا۔ آناً فاناً میں جی آر پی ایس ایس پی ددن پال سنگھ، اے ایس پی ارونا بھارتی، تھانہ انچارج جی آر پی انوج کمار، تھانہ انچارج آر پی ایف، اینٹی بم اسکواڈ دستہ اور دمکل گاڑیوں کے ساتھ اسٹیشن پہنچ گئے۔
Published: undefined
اس سے پہلے جی آر پی نے مسافروں کو الرٹ کرتے ہوئے اسٹیشن خالی کروا دیا۔ اینٹی بم اسکواڈ نے ٹرین کی تلاشی لی، لیکن کہیں کوئی مشتبہ سامان یا بم نہیں ملا۔ ٹرین سے اترے کئی مسافروں سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ ریلوے اسٹیشن احاطہ سے ہی رِنکو ورما باشندہ غازی آباد کو پکڑ لیا گیا۔ رِنکو نشے میں تھا اور وہ کانوڑ لینے ہردیوار آیا تھا۔
Published: undefined
پوچھ تاچھ میں رِنکو نے بتایا کہ ٹرین میں سیٹ پر بیٹھنے کو لے کر کچھ لوگوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ ان لوگوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ ان کو سبق سکھانے کے لیے اس نے ٹرین میں بم ہونے کی فرضی اطلاع کنٹرول روم کو دی۔ ایس ایس پی جی آر پی ددن پال سنگھ نے بتایا کہ کنٹرول روم سے الرٹ جاری ہوتے ہی معاملے کو سنجیدگی سے لے کر ملزم کو فوراً گرفتار کر لیا۔ ملزم شراب کے نشے میں تھا، جس کا دیر رات میڈیکل کرایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined