نئی دہلی: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد ایک ہفتے سے زائد عرصے سے افرا تفری کا ماحول ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر ہر طرف مایوسی اور بدحواسی کا عالم ہے اور ہر کوئی مایوس نظر آ رہا ہے۔ بھوکے اور پیاسے لوگ گرمی میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، ان لوگوں کا حوصلہ اب ٹوٹنے لگا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کابل ایئر پورٹ پر کون کب زمین پر گر پڑے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Published: undefined
کھانے اور پانی کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ بھوکے پیاسے پیٹ دھوپ میں کھڑے ہونے کو مجبور ہیں اور بے ہوش ہو کر گر رہے ہیں۔ اس مشکل وتق میں نیٹو ممالک کے فوجی مدد کر رہے ہیں اور ایئرپورٹ کے پاس عارضی گھر بنا کر رہ رہے لوگوں کو پانی کی بوتل اور کھانا دے رہے ہیں۔
Published: undefined
سب سے زیادہ برا حال چھوٹے چھوٹے بچوں کا ہے جو آسمان برستی آگ سے بری طرح جھلس رہے ہیں۔ جلد از جلد کابل چھوڑنے کی مجبوری سے لوگوں کی جان پر بن آئی ہے۔ معصوم بچوں کی جان بھی داؤ پر لگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز