قومی خبریں

’پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے موجود چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما گاندھی اور بابا امبیڈکر کے مجسمہ کو ہٹایا گیا‘

جئے رام رمیش نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے موجود چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر کے مجسموں کو ان کے مخصوص مقامات سے ہٹا دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/Jairam_Ramesh">@Jairam_Ramesh</a></p></div>

تصویر @Jairam_Ramesh

 

’’پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما گاندھی اور باباصاحب امبیڈکر کے مجسموں کو ان کے مخصوص مقامات سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ بے حد ہتک آمیز ہے۔‘‘ یہ بیان آج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں موجود کچھ عظیم شخصیتوں کے مجسمہ کو ان کی خاص جگہ سے (پارلیمنٹ احاطہ میں ہی) دوسری جگہ منتقل کیے جانے پر دیا ہے۔ انھوں نے اس بات پر سخت اعتراض کیا ہے کہ آخر یہ مجسمے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت کیا تھی!

Published: undefined

دراصل پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں تزئین کاری چل رہی ہے۔ اس درمیان مہاتما گاندھی، بابا امبیڈکر اور چھترپتی شیواجی کے علاوہ قبائلی رہنما برسا منڈا اور مہارانا پرتاپ کے مجسموں کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کی پرانی عمارت اور پارلیمنٹ لائبریری کے درمیان واقع لان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اب یہ سبھی مجسمے ایک ہی جگہ پر موجود ہیں۔ لیکن اس قدم پر کانگریس نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ جئے رام رمیش کے علاوہ سینئر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بھی اس معاملے میں اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایودھیا نے بی جے پی کو شکست دی تو یہ لوگ رام بھکتوں کو گالی دینے لگے۔ مہاراشٹر کے ووٹرس نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا تو پارلیمنٹ میں چھترپتی شیواجی مہاراج اور بابا صاحب امبیڈکر کے مجسموں کو اس کے حقیقی جگہ سے ہٹا دیا۔ گجرات میں انھیں 26 میں سے 26 سیٹیں نہیں ملیں تو مہاتما گاندھی کا مجسمہ پارلیمنٹ میں اس کی اصل جگہ سے ہٹا دیا۔ سوچیے، انھیں 400 سیٹیں دے دیتے تو کیا یہ آئین کو بخشتے؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined