اتر پردیش کے لکھیم پوری کھیری ضلع واقع ایک پارک میں بھگوان بدھ اور ڈاکٹر بی. آر. امبیڈکر کی مورتیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں جس کے بعد علاقے میں ماحول انتہائی کشیدہ ہے۔ جس پارک میں مورتیاں نصب کی گئی تھیں، اس کی دیکھ بھال کرنے والی اندرانی دیوی کے مطابق جب انھوں نے بدمعاشوں کو مورتیوں کو نقصان پہنچانے سے روکا تو انھوں نے ان کی پٹائی شروع کر دی۔
Published: 16 Sep 2020, 6:40 PM IST
مورتیاں توڑے جانے کا واقعہ منگل کے روز انجام دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے پولس اور ایڈمنسٹریٹو افسروں کو واقعہ کی جانکاری دی اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ پولس کو اندیشہ ہے کہ یہ واقعہ اتر پردیش میں آئندہ پنچایت انتخاب سے متعلق ہو سکتا ہے۔ انھوں نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔
Published: 16 Sep 2020, 6:40 PM IST
لکھیم پوری کھیری واقع حیدر آباد پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنیت کمار نے میڈیا کو بتایا کہ "مورتیوں کو معمولی نقصان پہنچانے والے دونوں غنڈوں نے کیئر ٹیکر کو بھی پیٹا۔ ہم نے تعزیرات ہند کی دفعہ اور ایس سی/ایس ٹی (انسداد ظلم) ایکٹ کے تحت دفعہ 295 (کسی خاص طبقہ کے مذہب کی بے عزتی کرنے کے ارادے سے پوجا کی جگہ کو نقصان پہنچانا)، 323، 506 (مجرمانہ دھمکی)، 504 (قصداً بے عزتی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ کیئر ٹیکر کو معمولی چوٹیں لگی ہیں اور انھیں ڈاکٹر معائنہ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ملزمین کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔"
Published: 16 Sep 2020, 6:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Sep 2020, 6:40 PM IST
تصویر @revanth_anumula