نئی دہلی: جنوبی دہلی کے جامعہ نگر تھانے کے انچارج (ایس ایچ او) کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ جامعہ نگر تھانے کے ایک پولیس اہلکار کے کچھ دن پہلے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ایس ایچ او سمیت کئی پولیس اہلکاروں کی کورونا جانچ کی گئی تھی۔
Published: undefined
جانچ رپورٹ میں گزشتہ روز ایس ایچ او متاثر پائے گئے، حالانکہ ان میں کسی طرح کی علامات نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ایس ایچ او کے رابطے میں آنے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کی جارہی ہے اور ان سبھی کو کوارنٹائن میں بھیجا جائے گا۔ دہلی پولیس میں ابھی تک اتم نگر، لاجپت نگر اور نارتھ اوینیو کے ایس ایچ او میں کورونا وائرس کی تصدیقی ہو چکی ہے اور چوتھے جامعہ نگر ایس ایچ او ہیں جہیں کورونا کے لئے مثبت پایا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی میں 160 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سے لیکر انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ ان میں سے 40 سے زیادہ اہلکار صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ ایک کانسٹبل امت کی موت بھی ہو چکی ہے۔
Published: undefined
اتم نگر کے ایس ایچ او رام کمار نے ایک ویڈیو جاری کر کے دہلی پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کے اندر کورونا کی علامات نظر آتی ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر کے آپ اسے آسانی سے ہرا سکتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آپ گھر پر رہ کر بھی اس وائرس کو مات دے سکتے ہیں۔ نیز، اس مہلک وائرس کے خلاف اپنا توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین دن کے اندر وہ صد فیصد صحتیاب ہو جائیں گے اور اگلے ہفتہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز