لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) مایاوتی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پٹرول و ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد اتوار کو تمام ریاستوں سے بشمول اترپردیش سے ان پر لگنے والے ویٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے اپنے ٹوئٹ میں مایاوتی نے لکھا کہ 'کافی وقت بعد جب مرکز نے ملک میں ہر طرف بڑھتی مہنگائی، غریبی، بے روزگاری و تناؤ وغیرہ کی مار سے بدحال زندگی جینے کو مجبور لوگوں کو پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ راحت دی ہے۔ اب یوپی و دیگر ریاستوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی بات مان کر ان پر فوراً ویٹ کم کریں'۔
Published: undefined
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مرکز و ریاستیں اپنا سیاسی مفاد کو ایک طرف رکھ کر قومی مسائل پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'اسی طرح سے اب وقت آگیا ہے کہ مرکز و ریاستی حکومتیں سیاسی مفاد و آپسی نفع نقصان کو تر کرتے ہوئے ساتھ مل کر یومیہ سنگین ہوتے ان قومی مسائل پر توجہ مرکوز کریں، تاکہ عوام الناس کی زندگی میں کچھ معمول پر آسکے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز