نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی بھی کووڈ-19 کے ٹیکے کے 21828483 ڈوز دستیاب ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے تین دنوں میں کم از کم 5671350 اور ڈوز مل جائیں گے۔ آج صبح کے اعداد و شمار کے مطابق مرکز ابھی تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا کے 272831900 ڈوز مہیا کروا چکا ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ ’قومی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کروا کر ان کی مدد کر رہی ہے۔ حکومت اس کے علاوہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکوں کی براہ راست خرید کی سہولت دے رہی ہے۔ ٹیکہ کاری، ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام اور انتظام کے لیے حکومت کی وسیع پالیسی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے‘۔
Published: undefined
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 67208 نئے کیسز سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ کل متاثرین کی تعدد 29700313 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس 16 جنوری سے ابھی تک 265519251 افراد کو کورونا ٹیکے لگ چکے ہیں، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3463961 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز