قومی خبریں

ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں: گڈکری

ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ریاستوں میں موٹر گاڑیوں پر جرمانہ کے تعلق سے جاری بحث ومباحثہ کے بیچ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے آج کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ پر نظر ثانی کرسکتی ہیں اور انھیں اس کے تعلق سے پریشانی نہیں ہے۔

Published: undefined

گڈکری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستیں چاہیں تو جرمانہ میں تبدیلی کرسکتی ہیں لیکن لوگوں کی زندگی محفوظ ہونی چاہئے ۔ٹریفک جرمانہ کی رقم بڑھانے پر انھوں نے کہاکہ یہ آمدنی بڑھانے کی اسکیم نہیں ہے۔

Published: undefined

انھوں نے سوال کیا کہ آپ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی موت سے تشویش میں مبتلا نہیں ہیں ۔لوگوں کو قانون کا احترام کرنا چاہئے اور ان میں قانون کا خوف بھی ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ آمدنی بڑھانا حکومت کا مقصد نہیں ہے ۔اس کا مقصد سڑک کو محفوظ بناناہے اور حادثات کو کم کرنا ہے ۔انھوں نے سوال کیاکہ کسی کی زندگی سے جرمانہ اہم ہے کیا۔لوگ ضابطہ نہیں توڑیں گے تو جرمانہ نہیں لگے گا۔

Published: undefined

دریں اثنا اوڈیشہ کے وزیرا علی نوین پٹنائک نے کہاہے کہ ریاست میں نئے جرمانہ کے پروویژن کو نافذ کرنے کے لیے لوگوں کو تین ماہ کی مہلت دی جانی چاہئے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکمرانی والی ریاست گجرات کے وزیرا علی وجے روپانی نے کہاہے کہ مرکزی ٹریفک جرمانہ کو کم کیاجاناچاہئے اور ریاستی حکومت 16ستمبر کو جرمانہ کی نئی شرحوں کا اعلان کریگی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined