اے ڈی آر نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے اس سرکاری بینک نے مارچ 2018 سے اس سال اکتوبر تک کل 12314 الیکٹورل بانڈ فروخت کیے ہیں۔ ان کی کل قیمت 6128 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بانڈ ممبئی میں فروخت کیے گئے ہیں جن کی قیمت 1880 کروڑ روپے ہیں۔ اس کے بعد کولکاتا (1440 کروڑ روپے)، دہلی (919 کروڑ روپے) اور حیدر آباد (838 کروڑ روپے) کا نمبر ہے۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST
اے ڈی آر ایک غیر جانبدار اور غیر سرکاری ادارہ ہے جو انتخاب اور سیاسی اصلاحات کے لیے کام کرتی ہے۔ غور طلب ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال یکم مارچ کو الیکٹورل بانڈ لانچ کیے تھے۔ سرکار نے ان بانڈس کو سیاسی پارٹیوں کو ملنے والے نقد چندہ کے متبادل کی شکل میں پیش کیا تھا۔ دلیل یہ دی گئی تھی کہ اس سے انتخابی فنڈنگ (سیاسی پارٹیوں کو ملنے والا چندہ) میں شفافیت آئے گی اور انتخابات میں کالے دھن کے استعمال کو روکا جا سکے گا۔ حکومت نے اس سال جنوری میں الیکٹورل بانڈ اسکیم کو اس سال جنوری میں نوٹیفائی کیا تھا۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST
اس منصوبہ کے تحت کوئی بھی ایک ہزار روپے سے لے کر ایک کروڑ روپے تک کے بانڈ خرید سکتا ہے۔ ان بانڈس کی فروخت ہر سہ ماہی میں دس دن کے لیے کی جاتی ہے، جب کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اسے ایک مہینے کے لیے کھولا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان بانڈ کی فروخت پر حکومت اپنی طرف سے کوئی بھی مدت طے کر سکتی ہے۔ خریدنے کے بعد ان بانڈ کی مدت 15 دن کی ہوتی ہے۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST
لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات میں کم از کم ایک فیصد ووٹ حاصل کرنے والی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کو ان بانڈ کے ذریعہ چندہ دیا جا سکتا ہے۔ ضابطوں کے مطابق ان بانڈ کو ہندوستان کا کوئی بھی شہری یا کوئی بھی رجسٹرڈ ادارہ جو ہندوستان میں موجود ہو، خرید سکتی ہے۔ ان بانڈ کو فروخت کرنے کا حق صرف اسٹیٹ بینک کے پاس ہے۔ اسٹیٹ بینک ہی ان بانڈ کو اپنی 29 رجسٹرڈ برانچ کے ذریعہ کیش کر سکتی ہے۔ ان میں سے کچھ برانچ دہلی، کولکاتا، ممبئی، گاندھی نگر، چنئی، چنڈی گڑھ، رانچی اور بنگلورو میں ہیں۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST
مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات سے پہلے حکومت نے اسٹیٹ بینک کو الیکٹورل بانڈ کی 12ویں قسط جاری کرنے کو رجسٹرڈ کیا تھا، تاکہ سیاسی پارٹیوں کو چندہ مل سکے۔ اس کے تحت بینک نے یکم سے 10 اکتوبر کے درمیان الیکٹورل بانڈ کی فروختگی کی تھی۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Nov 2019, 11:30 AM IST