کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 23 اکتوبر کو وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کریں گی۔ وہ آج اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ کیرالہ پہنچ بھی چکی ہیں جہاں پارٹی لیڈران و کارکنان نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان بتھیری واقع سپتا ریسورٹ میں دونوں سرکردہ لیڈران کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے تو سلطان بتھیری میں ایک مقامی خاتون سے ملاقات بھی کی جس سے انھیں بے پناہ اپنائیت ملی۔ ضعیف خاتون نے پرینکا گاندھی کو بطور تحفہ وہ مالا بھی پیش کیا جسے وہ برسوں سے پہن رہی تھی۔ محبت بھرے اس تحفہ کو حاصل کر کانگریس جنرل سکریٹری نے مسرت کا اظہار کیا اور انھیں گلے سے لگایا۔ اس ملاقات کی ویڈیو بھی کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈ پر شیئر کی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران نے ویڈیو پیغامات جاری کر پرینکا گاندھی کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کی سیاست میں ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔ آئیے نیچے دیکھیں کس لیڈر نے پرینکا گاندھی کو کن الفاظ میں مبارکباد پیش کی...
Published: undefined
ہندوستان کی سیاست میں ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہماری لیڈر پرینکا گاندھی جی وائناڈ سے اپنا پرچۂ نامزدگی بھرنے جا رہی ہیں۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ نصف آبادی کے حق کے لیے پرینکا گاندھی جی لڑتی رہیں گی اور ہمیں ملک کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ میں پرینکا گاندھی جی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Published: undefined
آج بہت خوشی کا دن ہے۔ ہماری لیڈر پرینکا گاندھی جی وائناڈ سے پرچۂ نامزدگی بھرنے جا رہی ہیں۔ آج کانگریس کارکنان کے من کی مراد پوری ہونے جا رہی ہے۔ یہ ملک میں نئی سیاسی تبدیلی کی شروعات ہے۔ میں پرینکا جی کو پیشگی جیت کی مبارکباد دیتا ہوں۔
Published: undefined
ملک کی سیاست میں ایک نیا باب جڑ رہا ہے۔ پرینکا گاندھی جی اس سیٹ سے انتخاب لڑ رہی ہیں، جہاں کی عوام نے راہل جی کو منتخب کر پارلیمنٹ بھیجا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وائناڈ کے ہمارے بھائی بہن بڑی اکثریت سے انھیں منتخب کر پارلیمنٹ میں بھیجیں گے۔ میری دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات۔
Published: undefined
اس ملک کی سیاست میں ایک نیا باب جڑنے جا رہا ہے۔ ہم سب کی محبوب لیڈر پرینکا گاندھی جی وائناڈ سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے جا رہی ہیں۔ انھوں نے اس ملک کی خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بلند کی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پارٹی میں اپنی صلاحیت دکھانے کے بعد وہ ایوان میں لوگوں کی آواز بنیں۔ ہم سبھی کی طرف سے پرینکا گاندھی جی کو بہت بہت نیک خواہشات۔
Published: undefined
کیرالہ کے وائناڈ سے پرینکا گاندھی جی لوک سبھا میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی جی میں ایک حیرت انگیز صلاحیت ہے، جو بڑی سے بڑی بات کو آسانی سے سامنے رکھ دیتی ہیں، اسی کو تو پارلیمانی انداز کہتے ہیں۔ یہ ملک کی جمہوریت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔
Published: undefined
ہم سب کی لیڈر پرینکا گاندھی جی کل وائناڈ سے نامزدگی کا پرچہ بھرنے جا رہی ہیں۔ ہاتھرس سے لے کر اناؤ میں جب خواتین کے ساتھ مظالم ہوئے، تو اس میں پرینکا گاندھی جی نے آگے بڑھ کر آواز اٹھائی۔ اس لیے ہم یقینی طور پر چاہیں گے کہ ایسی لیڈر پارلیمنٹ میں لوگوں کی نمائندگی کریں۔ پرینکا گاندھی جی کو ہماری پیشگی نیک خواہشات۔
Published: undefined
خواتین سے جڑے ہر اہم موضوع کو سیاست کے اصل دھارے میں لانے کے لیے، ملک کے بڑے فیصلوں کے عمل سے خواتین کو جوڑنے کے لیے... وعدہ اور فعل کی جس بیداری کا پھیلاؤ پرینکا گاندھی جی نے پورے ملک میں کیا ہے، وائناڈ میں ان کے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی اس کا ایک نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے۔ پرینکا دیدی، آپ کو جیت کی پیشگی مبارکباد۔
Published: undefined
’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کا نعرہ ہندوستان کی سیاست میں بلند کرنے والی پرینکا گاندھی جی وائناڈ میں اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے جا رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی جی کی آواز نہ صرف وائناڈ، بلکہ پورے ملک کی نصف آبادی کے حقوق کو بلند کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ ہم اس موقع پر پرینکا گاندھی جی کو پیشگی جیت کی مبارکباد دیتے ہیں۔
Published: undefined
کل پرینکا گاندھی جی وائناڈ سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کر رہی ہیں۔ جو آئین کی لڑائی راہل گاندھی جی لڑ رہے ہیں، یہ اسی لڑائی کو مزید مضبوط کرنے کا ایک موقع ہے۔ پرینکا گاندھی جی جس نصف آبادی کے حق کی بات کرتی ہیں، اسے مزید بلند کرنے کے لیے وائناڈ کی عوام انھیں لاکھوں ووٹوں سے کامیاب بنانے جا رہی ہے۔ آپ کو بہت ساری نیک خواہشات۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined