نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے وائی فائی پر وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارف کسی بھی نیٹ ورک کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس سروس کو 16 جنوری تک پورے ملک میں ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے بدھ کے روز یہ سروس شروع کرتے ہوئے کہا کہ جیو صارفین کو بہترین پروڈکشن اور تجربہ کے ارادے سے وائی فائی پر چلنے والی قومی سطحی وائس اور ویڈیو کالنگ شروع کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے اس سروس کا تجربہ کیا جا رہا تھا تاکہ اس کے شروع کرنے کے وقت سے تمام صارفین کو اچھی سہولت دی جا سکے۔
Published: undefined
آکاش امبانی نے کہا کہ جیو میں، ہم صارف تجربہ کو بڑھانے یا ان کے مسائل کو حل کرنے کےلیے مسلسل نئے تجربے کر رہے ہیں۔ ایسے میں جب اوسط جیو صارف ہر ماہ 900 منٹ سے زیادہ وائس کال کرتا ہے اور صارف کی بنیاد مسلسل بڑھ رہی ہے، جیو وائی فائی کالنگ کی شروعات کمپنی کی وائس کالنگ کے تجربے کو مزید بڑھائے گی جو ملک میں پہلے وولٹی نیٹ ورک سے پہلےصنعتی دنیا کے لیے ایک بنچ مارک ہے۔
Published: undefined
جیو نے کہا کہ جیو وائی فائی کالنگ کے لیے کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وائس اور ویڈیو کال بلا رُکاوٹ کے وولٹی اور وائی فائی کے درمیان سوِ چ اوور کر سکے گی۔ اس سے کالنگ کے تجربے میں بہتری آئے گی۔ جیو وائی فائی کالنگ، ہینڈسیٹ کے زیادہ بڑے ایکو سسٹم پر کام کرے گا۔ جیو صارف وائی فائی کال پر بھی ویڈیو کالنگ بھی کر سکیں گے۔
Published: undefined
کمپنی نے کہا ہے کہ صارف کو کسی بھی طرح کا اضافی چارج نہیں دینا ہوگا۔ جیو وائی فائی کالنگ کو ہینڈسیٹ پر ایکٹیویٹ کرنے کے لیے جیو ڈاٹ کام/وائی فائی کالنگ پر جانا ہوگا جہاں اسے پوری معلومات مل جائے گی۔ جیو نے کہا ہے کہ وائی۔فائی کالنگ کو سات اور 16 جنوری کے درمیان پورے ملک میں ایکٹویٹ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز