قومی خبریں

بہار: چھپرہ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 2 خواتین کی موت، کئی افراد زخمی

سارن کے ضلع مجسٹریٹ امر سمیر نے کہا کہ یہ کسی طرح کی بھگدڑ نہیں ہے، دراصل ایک ساتھ 100 سے زیادہ لوگوں نے احاطہ میں گھسنے کی کوشش کی جس سے کچھ لوگ گر گئے اور دوسروں نے انھیں کچل دیا۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے چھپرہ شہر میں جمعہ کی صبح ایک مذہبی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں 2 خاتون عقیدتمندوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے بھگدڑ کی بات سے انکار کرتے ہوئے بدانتظامی کو حادثہ کی وجہ بتایا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق چھپرہ کے مستی چک علاقے میں ایک جگہ ’گایتری یگیہ‘ کے لیے 100 سے زیادہ بھکت جمع ہوئے تھے۔ جیسے ہی یگیہ کے انعقاد والی جگہ کا دروازہ کھلا تو باہر جمع عقیدتمند ایک ساتھ لاپروائی کے ساتھ اندر گھسنے لگے جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران دو خواتین گر گئیں اور بھیڑ کے نیچے دب گئیں۔

Published: undefined

حادثہ کی خبر ملنے پر ضلع انتظامیہ فوراً حرکت میں آئی اور آناً فاناً کثیر پولیس فورس کے ساتھ کئی افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور متاثرین کو نکالنے کے لیے بچاؤ مہم شروع کی۔ اس دوران 2 بیہوش خواتین کو وہاں سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

سارن کے ضلع مجسٹریٹ امیر سمیر نے کہا کہ یہ کسی طرح کی بھگدڑ نہیں تھی، بلکہ ایک ساتھ 100 سے زیادہ لوگوں نے احاطہ میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران دھکا مکی میں ان میں سے کچھ لوگ گر گئے اور دوسروں نے انھیں کچل دیا۔ زخمی خواتین میں سے دو کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے دَم توڑ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined