چنئی: دروڑ مُنیتر کژگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ ایم کے اسٹالن پہلی بار سات مئی کی صبح راج بھون میں تملناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے، چیف سکریٹری راجیو رنجن نے بدھ کے روز یہاں اس بات کا بہ ضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر بنواری لال پروہت جمعہ کے روز صبح نو بجے ایک سادہ تقریب میں ایم کے اسٹالن اور ان کے کابینی رفقاء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
Published: undefined
قبل ازیں اسٹالن نے گورنر سے ملاقات کی اور اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اسٹالن کے ساتھ پارٹی کے جنرل سکریٹری دُرَیمُروگن، پارلیمانی پارٹی کے رہنما ٹی آر بالو اور تنظیم کے سکریٹری آر ایچ بھارتی سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے راج بھون میں پروہت سے ملاقات کی اور انھیں اراکین اسمبلی پارٹی کے لیڈر کی تجویز سونپی، جس میں ایم کے اسٹالن کو رہنما منتخب کیے جانے کی معلومات تھی۔
Published: undefined
ایم کےاسٹالن نے پروہت کو اپنی اتحادی سمیت 133 اراکین اسمبلی کی حمایت سے متعلق ایک خط بھی سونپا۔ ڈی ایم کے کے اتحادیوں نے پارٹی کے ’طلوع ہوتے سورج‘ انتخابی نشان پر چھ اپریل کو الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے پروہت کو اپنے کابینیہ کے رفقاء کی بھی فہرست سونپی۔ اس کے چند گھنٹوں کے بعد پروہت نے ایم کے اسٹالن کو آئندہ سات مئی کو اگلی حکومت بنانے کی دعوت بھیج دی۔ کورونا وبا کے سبب ایم کے اسٹالن سات مئی کو راج بھون میں ایک سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز