قومی خبریں

سری نگر- لیہہ شاہراہ مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال

ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کپٹن موڈ پر کھسک آنے والی چٹان کے ملبے کو صاف کرکے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی، تصویر آئی اے ین ایس</p></div>

علامتی، تصویر آئی اے ین ایس

 

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بدھ کے روز مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس روڈ پر کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کپٹن موڈ پر کھسک آنے والی چٹان کے ملبے کو صاف کرکے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ گاندربل میں کپٹن موڑ پر چٹان کھسک آنے کی وجہ سے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج منی مرگ کی طرف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔

Published: undefined

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل ماہ جنوری سے مسلسل بند ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے اور اس کو عنقریب کھول دیا جائے گا۔ دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined