سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ، رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے، ہفتے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔ بتادیں کہ اس قومی شاہراہ پر جمعے کے روز یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی تھی اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
Published: undefined
ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں مہاڈ مقام کے نزدیک چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں، سری نگر اور رام بن میں قائم ٹی سی یو سے تصدیق کرنے کے بغیر اس شاہراہ پر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔
Published: undefined
دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق شری امرناتھ جی یاترا کے لئے کشمیر کی جانب آرہے یاتریوں کو چندر کوٹ یاتری نواس منتقل کیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بند رہنے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے بند ہونے سے جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کمی پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز