قومی خبریں

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ایک بار پھر بند

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال اور رام پوری علاقوں میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی‘۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 
Shah Junaid

 سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بانہال میں چٹانیں کھسک آنے سے بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال اور رام پوری علاقوں میں چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی‘۔

Published: undefined

قبل ازیں چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے سے یہ قومی شاہراہ دو روز تک مسلسل بند رہی تھی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ بتادیں کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کی معطلی اہلیان وادی کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث بن جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کمی پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined