قومی خبریں

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

ٹریفک حکام نے کہا  ہےکہ خونی نالے کے نزدیک مٹی کے تودے گر  جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر - جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گر نے کی وجہ سے اتوار کی رات سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ہنوز بند ہے۔ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کی صبح بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم قومی شاہراہ پر بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے۔

Published: undefined

حکام نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے س پرہیز کریں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے جموں، سری نگر، رام بن اور اودھم پور میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

Published: undefined

ٹریفک حکام نے قبل ازیں اتوار کی رات قریب گیارہ بجے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خونی نالے کے نزدیک مٹی کے تودے گر  جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined