سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہاؤس بوٹ مالکان نے بھاری برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر میں درماندہ ہونے والے غیر ریاستی سیاحوں کے لئے اپنے گھروں اور ہاؤس بوٹوں کے دروازے کھولنے شروع کر دیئے ہیں۔ محمد یعقوب ڈونو نامی ہاؤس بوٹ مالک، جو کشمیر ہاؤس بوٹ آنرز ایسوسی ایشن کے ترجمان بھی ہیں، نے درماندہ سیاحوں کو اپنے گھر اور ہاؤس بوٹ میں مفت رہائش اور کھانا پینا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
محمد یعقوب نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'برف باری کی وجہ سے وادی کشمیر کے بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔ جو سیاح یہاں آئے تھے وہ درماندہ ہو چکے ہیں۔ یہاں پھنسے غیر ریاستی سیاحوں کے لئے میں نے اپنے گھر اور ہاؤس بوٹ کے دروازے کھول دیئے ہیں'۔
Published: undefined
محمد یعقوب نے کہا کہ 'میرے گھر اور ہاؤس بوٹ میں ٹھہرنے والے سیاحوں کو کچھ بھی پیسے نہیں دینے ہوں گے اور ان کے لئے ہم مفت لنگر بھی چلائیں گے'۔ محمد یعقوب نے کہا کہ کشمیری مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں اور ہم کشمیریت اور انسانیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہاں پر ڈیڑھ سال تک سیاحتی سرگرمیاں پوری طرح سے ٹھپ تھیں۔ سخت مالی دشواریوں کے باوجود میں نے پہل کی ہے اور میرے ساتھ کافی تعداد میں ہوٹل مالکان اور محکمہ سیاحت کے اہلکار جڑ رہے ہیں'۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بدستور منقطع ہیں۔
Published: undefined
سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برف باری اور کم روشنی کے سبب فضائی ٹریفک منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہا۔ جبکہ وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آوا جاہی بھی گزشتہ تین دنوں سے معطل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined