سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے زیون پانتھ چوک علاقے میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک اور پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا اور اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3 ہوگئی۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زیون حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک اور پولیس اہلکار منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل رمیض احمد ولد محمد امین ساکن یچھ ہامہ گاندر بل کے بطور ہوئی ہے۔
Published: undefined
بتادیں پیر کی شام ملی ٹنٹوں نے سری نگر کے زیون علاقے میں آرمڈ پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 14 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر فوج کے بادامی باغ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں دو پولیس اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لا کر گزشتہ رات ہی دم توڑ دیا۔
Published: undefined
مہلوکین کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسن ساکن رام بن اور کانسٹیبل شفیق علی ساکن مہور ریاسی کے بطور ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ جیش محمد نامی ملی ٹنٹ تنظیم کی ذیلی تنظیم ’کشمیر ٹائیگرز‘ نے کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز