سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر کے امیرا کدل علاقے میں اتوار کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 23 عام شہری زخمی ہوگئے، جن میں سے بعد میں 65 سالہ معمر شہری زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے امیرا کدل علاقے میں اتوار کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرنیڈ داغا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 23 عام شہری زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 65 سالہ معمر شہری جس کی شناخت محمد اسلم ساکن مخدوم صاحب سری نگر کے بطور ہوئی ہے جانبر نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
صدر اسپتال سری نگر کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 21 زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک معمر شہری جس کی شناخت محمد اسلم ساکن مخدوم صاحب کے بطور ہوئی ہے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، اُن کے مطابق اسپتال میں زیر علاج باقی زخمیوں کی حالت قدرے مستحکم ہے۔ دریں اثنا حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ امیرا کدل سری نگر میں گرینیڈ حملے کے بعد شہر میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ حملے کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جارہا ہے تاکہ جلد ازجلد اُنہیں گرفتار کیا جاسکے۔
Published: undefined
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ امیرا کدل سری نگر میں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ اُن کے مطابق سیول لائنز کے ساتھ ساتھ پائین علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
ادھر سری نگر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیرا کدل کے بھیڑ بھاڑ والے مارکیٹ میں اتوار کے روز ایک گرنیڈ داغا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں نوہٹہ کا رہنے والا ایک معمر شہری از جان ہوا جبکہ ایک دوشیزہ کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اُن کے مطابق گرینیڈ کے اس حملے میں ایک پولیس اہلکار اور 23 عام شہری زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت اسپتال میں مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سنڈے مارکیٹ کے پیش نظر اتوار کے روز لالچوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور امیرا کدل میں لوگوں کی بڑی تعداد شاپنگ کرنے کے لئے وارد ہوتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز