رام ناتھ پورم: سری لنکا کی بحریہ نے اتوار کو ان کے (سری لنکا) آبی خطے میں غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کے الزام میں تمل ناڈو کے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا اور ایک مچھلی پکڑنے والی کشتی کو بھی ضبط کرلیا۔
Published: undefined
تمل ناڈو کے ماہی پروری کے حکام نے یہاں بتایا کہ رامیشورم کے رہنے والے ماہی گیروں کو سری لنکا کی بحری افواج نے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
شری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج جافنا کے ڈیلفٹ جزیرے کے شمال مشرق میں سری لنکا کے آبی خطے میں بڑی تعداد میں ہندوستانی کشتیوں کو پکڑنے کے لیے آج صبح ایک خصوصی آپریشن چلایا تھا۔
Published: undefined
دریں اثنا سری لنکا کے آبی خطے میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے ہندوستانی کشتیوں کے ایک بڑے گروپ کو دیکھنے کے بعد بحریہ نے ان کا تعاقب کرنے کے لیے شمالی بحریہ کی کمان سے منسلک چوتھے فاسٹ اٹیک فلوٹیلا کا ایک فاسٹ اٹیک کرافٹ تعینات کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز