ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب ایک ہندوستانی کمپنی کو خراب کف سیرپ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب ہندوستان کی ایک دیگر کمپنی پر گھٹیا دوا سپلائی کرنے کا الزام لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی ایک کمپنی نے سری لنکا میں غیر معیاری ’آئی ڈراپس‘ سپلائی کیے ہیں جس سے کئی لوگوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سری لنکائی حکومت کی طرف سے حکومت ہند سے ایک شکایت کی گئی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’انڈیانا آپتھیلمکس‘ کمپنی کی طرف سے بھیجی گئی آئی ڈراپس (آنکھ کی دوائی) سے 30 سے زائد لوگوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گیا ہے۔ انڈیانا آپتھیلمکس پر سنگین الزام لگنے کے بعد ہندوستان کی سرکردہ فارماسیوٹکلس ایکسپورٹ کونسل نے کمپنی کو نوٹس تھما دیا ہے جس میں دو دن کے اندر داخلی جانچ کر معاملے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق فارمیکسل نامی ایجنسی، جو وزارت برائے کامرس و صنعت کے تحت کام کرتی ہے، نے جمعرات (یکم جون) کو انڈیانا اوپتھیلمکس کمپنی کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ دوسری طرف سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے کمپنی کے ذریعہ تیار متھائل پریڈنیسولون آئی ڈراپس کے معیار کو لے کر اٹھائے گئے معاملے کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔ دوسری طرف گجرات کی کمپنی نے باہر بھیجے جانے والی آئی ڈراپس میں معیار سے متعلق مسائل سے انکار کیا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ایک سال میں یہ چوتھا ایسا واقعہ ہے جب ہندوستان میں تیار دواؤں کو کسی دیگر ملک میں غیر معیاری بتایا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں چنئی واقع ایک دوا فرم پر امریکہ میں ہوئیں 3 اموات اور اندھے پن کے لیے ذمہ دار مانا گیا تھا۔ حالانکہ ایسے الزامات لگنے کے بعد گلوبل فارما ہیلتھ کیئر نامی فرم کی طرف سے بنائے گئے آئی ڈراپس کے نمونوں کا تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرولر اور سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی طرف سے جانچ کی گئی اور ریزلٹ کمپنی کے حق میں آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز