دہرہ دون: اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو سیلا کوئی روڈ پر واقع گرافک ایرا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، دھولکوٹ مافی میں اسپوتنک۔وی ویکسین کی شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اسپوتنک ویکسین کا استعمال شروع ہوگیا۔ ٹیکہ کاری پروگرام شروع ہونے سے قبل اترپردیش کے سابق وزیراعلی کلیان سنگھ کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
Published: undefined
پشکر دھامی نے کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری تیزی سے چل رہی ہے۔ اس سال دسمبر مہینہ تک ریاست میں صد فیصد ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے لے مرکزی حکومت سے ریاست کو مکمل تعاون مل رہا ہے۔ اس مہینہ اب تک مرکزی حکومت سے ریاست کو 17 لاکھ ویکسین مل چکی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ ریاست میں بڑے پیمانہ پر ویکسینیشن کے لئے ریاست کے دور دراز کے علاقوں تک ٹیکہ کاری کیمپ لگائے گئے ہیں۔ کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے لئے بھی ریاستی حکومت کی مکمل تیاری ہے۔ ریاست میں صحت سہولیات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر صحت ڈاکٹر دھن سنگھ راوت نے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم میں مسلسل تیزی لائی جا رہی ہے۔ باگیشور ضلع کووڈ ویکسین کی صد فیصد ڈوز لگانے والا پہلا ضلع بنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صد فیصد کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے والا پہلا بلاک کھرسو ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسپوتنک ویکسین کی شروعات پر ٹیکہ کاری مقام پر 100 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ اس موقع پر فوجیوں کی فلاح وبہبود کے وزیر گنیش جوشی اور رکن اسمبلی سہدیو سنگھ پونڈیر بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز