لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اعظم خان کی حمایت میں رامپور سے 12 مارچ سے شروع ہوا ایس پی کا سائیکل مارچ ہفتہ کو لکھنؤ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پارٹی دفتر پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مارچ کا استقبال کیا اور کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت کے اشارے پر ایس پی رکن پارلیمان کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں اور ایس پی کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اکھیلیش یادو نے پارٹی کارکنان سےاپیل کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب میں پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس لوٹے گی، جس کے بعد ایس پی لیڈروں اور کارکنوں پر لگے جھوٹے مقدموں کی جانچ کر خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
ادھر ایس پی کے ایک وفد نے راج بھون جاکر گورنر آنندی بین پٹیل کو کارکنان کو ہراساں کرنے سے متعلق میمورنڈم دیا اور حکومتی رویہ کے خلاف مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ وفد میں اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری، قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد حسن اور ریاستی صدر نریش اتم پٹیل، راجندر چودھری اور ایم ایل اے محمد فہیم عرفان شامل تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے گزشتہ 12مارچ کو رامپور سے سائیکل یاتر کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ یوگی حکومت کے اشارے پر ایس پی رکن پارلیمان کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔ سائیکل یاترا بریلی، شاہجہاں پور، لکھیم پور اور سیتا پور ہوتے ہوئے آج لکھنو پہنچی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined