قومی خبریں

بہار انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا! شاہنواز حسین کے بعد سشیل مودی بھی کورونا سے متاثر

سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں، تاہم وہ ٹھیک ہیں لیکن دو دنوں سے بدن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انہیں پٹنہ کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

سشیل مودی اوور شاہنواز حسین کی فائل تصویر
سشیل مودی اوور شاہنواز حسین کی فائل تصویر 

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے لئے چل رہی مہم جوئی کے درمیان کورونا کا بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جہاں سابق وزیر اور بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی وہیں جمعرات کے روز بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ سشیل مودی نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہیں علاج کے لئے پٹنہ کے ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں، تاہم وہ ٹھیک ہیں لیکن دو دنوں سے بدن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انہیں پٹنہ کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ سشیل مودی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کیمپین میں واپسی کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بہار میں سشیل مودی سے قبل بی جے پی کے دیگر لیڈران بھی کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان اور سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین گزشتہ روز کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

Published: undefined

بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے اسٹار کمپینروں میں سے ایک شاہنواز حسین نے ٹوئٹ میں لکھا "میں کچھ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے رابطے میں آیا تھا۔ اس کے بعد میں نے اپنے کووڈ-19 کا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔ گزشتہ چند دنوں میں جو بھی لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ کورونا ہدایت نامے کے مطابق اپنی جانچ کرائیں"۔

Published: undefined

انھوں نے مزید لکھا کہ "میں ایمس کے ٹروما سینٹر میں داخل ہوں۔ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے"۔ شاہنواز کے اس ٹوئٹ کے بعد راجیو پرتاپ روڑی اور منگل پانڈے خود قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ بہار میں پہلے مرحلہ کے پولنگ میں اب محض ایک ہفتہ ہی باقی ہے اور 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ایسے میں بہار بی جے پی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے کیونکہ کئی رہنما قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اور اس سے بی جے پی کی تشہیر کاری متاثر ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined