قومی خبریں

مہاراشٹر میں دوبارہ کورونا کا پھیلاؤ، 6 افراد متاثر، سوائن فلو کے مریض بھی پائے گئے

مہاراشٹر کے امراوتی میں کورونا وائرس اور سوائن فلو کے پھیلاؤ کی خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 6 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ کئی مریضوں میں سوائن فلو بھی پایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>امراوتی کا اسپتال / آئی اے این ایس</p></div>

امراوتی کا اسپتال / آئی اے این ایس

 

امراوتی: مہاراشٹر کے امراوتی میں کورونا وائرس اور سوائن فلو کے پھیلاؤ کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 6 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ کئی مریضوں میں سوائن فلو بھی پایا گیا ہے۔ علاقے میں کورونا اور سوائن فلو کے مریض پائے جانے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کا سامنا کر چکی ہے۔ لاکھوں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اورہزاروں لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ کورونا کے پھیلاؤ کے دور میں کام کاج، اسکول، کالج، سب کچھ ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب بہت سے لوگ اپنے قریبی لوگوں، رشتہ داروں اور دوستوں سے مہینوں دور رہے تھے۔

Published: undefined

کورونا کے دور میں بہت سے لوگ ایسے تھے جو دوسرے ممالک، ریاستوں اور شہروں میں اپنی جان کی حفاظت کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ دیہات سے ممبئی اور دہلی جیسے میٹروپولیٹن شہروں میں آنے والے لوگ کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ کافی دنوں تک اپنے آبائی مقامات نہیں جا سکتے تھے اور شہر میں کام ختم ہونے کی وجہ سے ان میں بھکمری پھیل رہی تھی۔

Published: undefined

کورونا کی وبا کو چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ سب کچھ نارمل ہو گیا ہے۔ لوگ کورونا کی وبا کے دنوں کو بھول کر آگے بڑھ گئے ہیں لیکن مہاراشٹر میں کورونا دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ امراوتی میں کورونا کے 140 نمونوں میں سے 6 نمونے مثبت پائے گئے ہیں، جس سے شہر کے لوگوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ سرجن دلیپ سونڈلے نے کہا کہ نمونے سنت گاڈگے بابا امراوتی یونیورسٹی کی لیبارٹری میں بھیجے گئے تھے۔ سیمپل ٹیسٹ رپورٹس میں کورونا کے 6 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 6 کورونا پازیٹیو مریض سامنے آنے کے بعد صحت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں کورونا پازیٹو مریض زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined