ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے اسپائس جیٹ کی ممبئی-درگاپور فلائٹ میں مسافروں کو آئی چوٹ کے معاملے میں بڑی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اسپائس جیٹ طیارہ کے پائلٹ اِن کمانڈ (پی آئی سی) کے لائسنس کو چھ ماہ کے لیے سسپنڈ کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شریک پائلٹ نے کپتان سے کہا تھا کہ وہ بادلوں سے آگے نکل جائے اور ان کے درمیان سے نہ اڑے، لیکن پائلٹ نے نظر انداز کر دیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اسپائس جیٹ طیارہ میں مسافروں کو چوٹ پہنچنے کا واقعہ رواں سالی یکم مئی کو پیش آیا تھا۔ طیارہ میں دو پائلٹ اور چار کیبن کرو اراکین سمیت مجموعی طور پر 195 لوگ سوار تھے۔ طیارہ بوئنگ بی737 نے ممبئی سے مغربی بنگال کے درگاپور کے لیے پرواز بھری تھی۔ جب طیارہ لینڈ کرنے والا تھا، تبھی خطرناک ماحولیاتی خلل میں پھنس گیا۔ اس دوران طیارہ کو لگے جھٹکے سے کیبن میں رکھے سامان مسافروں کے اوپر آ گرے جس سے طیارہ میں سوار کئی مسافروں کو چوٹیں لگیں۔ اس واقعہ کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد ڈی جی سی اے نے پائلٹ کے لائسنس کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز