نئی دہلی: اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز ایس جی-11 کی تکنیکی خرابی کے بعد پاکستانی شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ معلومات کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
Published: undefined
واقعے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ لائٹس میں خرابی کے باعث اسپائس جیٹ کے بی 737 طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ کراچی میں بحفاظت لینڈ کر گیا اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
Published: undefined
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لینڈنگ کے دوران کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارے کی نارمل لینڈنگ ہوئی۔ اس سے قبل طیارے میں کسی خرابی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کیا گیا ہے۔ دوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو لے کر دبئی جائے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اسی مہینے کی 2 جولائی کو دہلی سے جبل پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے کی بھی خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ اس طیارے کے کیبن میں دھواں نظر آیا تھا۔ اسپائس جیٹ کے ترجمان کے مطابق جب طیارہ ٹیک آف کے بعد 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ کے کیبن میں دھواں دیکھا گیا۔ اس کے بعد طیارے کو واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز