سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مبینہ ملک دشمن طاقتوں، ملی ٹینٹ تنظیموں اور علیحدگی پسند جماعتوں کے خلاف جو پابندیوں کا سلسلہ گذشتہ کچھ مہینوں سے شروع ہوا ہے وہ آگے بھی بدستور جاری رہے گا۔
بدھ کی صبح یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی فرق واقع نہیں ہوگا اور ہم وادی میں پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
Published: 27 Mar 2019, 6:10 PM IST
علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رام مادھو نے کہا ’’آج جو علاقائی جماعتیں پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہیں انہوں نے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کومودی سرکار سے خطرہ ہے لیکن اب انہیں پارلیمانی انتخابات اچھے لگتے ہیں۔‘‘
رام مادھو نے مزید کہا کہ فاروق عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے لئے اب پارلیمانی انتخابات اچھے ہیں اور دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے زیادہ بڑا معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پارلیمانی چناؤ کا بگل بجا تو یہاں کی علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں نے بیانات دینے شروع کیے، کسی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کوئی اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مجاہد کہنے لگی، یہ لوگ اپنے نجی مفاد کو دیکھتے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
Published: 27 Mar 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Mar 2019, 6:10 PM IST